مسئول جدیدخانه فرهنگ|درباره ما‎|صفحه اصلی|ايران|اسلام|زبان و ادبيات فارسی|تماس با ما|پيوندها|نقشه سايت
اخبار > محفل مشاعرہ “شعر انقلاب” کا انعقاد کویٹہ میں


  چاپ        ارسال به دوست

اخبار

محفل مشاعرہ “شعر انقلاب” کا انعقاد کویٹہ میں

خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کویٹہ کے تعاون سے انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی مرکز میں محافل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

گذشتہ روز منعقدہ اس انقلابی مشاعرے میں بلوچستان کے معروف شعراء جناب سرور سودائی، پروفیسر صدف چنگیزی اور جناب عمر گل عسکر کے علاوہ دیگر نامور شعراء شریک تھے جنہوں نے انقلاب اسلامی ایران اور حضرت امام خمینی کی مدح میں اردو، فارسی اور براھوی وغیرہ میں کلام پیش کیا۔

 انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ محفل مشاعرہ میں ایرانی مرکز کے سربراہ جناب کوروش عقدائی نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد سے انقلاب کے ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی بدولت ایران آج دنیا کے اہم ترین ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوچکا ہے۔

خانہ فرھنگ کے سربراہ نے اس موقع پر دعوی اخلاص کے عنوان سے امام خمینی رحمت اللہ کا کلام بھی پیش کیا جنہیں بیحد سراہا گیا۔

  محفل میں معروف مذکورہ  شعراء کے علاوہ قابل ذکر ڈاکٹر بنگلزئی، ، محترم محمد نبی حجازی اور محترم محمد رفیق کمبو بھی شریک تھے۔


١١:٥٨ - 1397/11/12    /    شماره : ٧٢٢٧٥٢    /    تعداد نمایش : ٢٤٥


امتیازدهی

خروج




منو اصلی
آمار بازدید
 بازدید این صفحه : 126877 | بازدید امروز : 24 | کل بازدید : 622473 | بازدیدکنندگان آنلاين : 1 | زمان بازدید : 5.7873