مسئول جدیدخانه فرهنگ|درباره ما‎|صفحه اصلی|ايران|اسلام|زبان و ادبيات فارسی|تماس با ما|پيوندها|نقشه سايت
اخبار > پایران میں کندوان کا خوبصورت گاؤں، پتھروں کے اندر زندگی کا سماء


  چاپ        ارسال به دوست

اخبار

پایران میں کندوان کا خوبصورت گاؤں، پتھروں کے اندر زندگی کا سماء

تہران، ارنا - ایران کے شمال مغرب میں واقع تاریخی صوبے آذربایجان شرقی کے شہر تبریز کے مضافات میں خوبصورت گاوں کندوان ہے جہاں فن تعمیر کی منفرد مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں اور اس خوبصوری کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد وہاں کا رخ کرتی ہے.

تبریز سے 60 کلو میٹر کی دوری پر ایک خوبصورت پہاڑی گاوں موجود ہے جس کی عجیب اور منفرد طرز تعمیر نے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دئیے ہیں. اسی منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس علاقے کا رخ کرتی ہے.
کندوان گاوں کے گھر شہد کی مکھی کے گھروں کے جیسے ہیں اس گاوں کی شہرت کی اصل وجہ یہاں کے گھر ہیں اور ان گھروں کی بناوٹ قابل دید ہے.
 یہ پہاڑی گا‎ؤں، زمانے گزرنے کے ساتھ سہند کے آتش فشاں پہاڑوں، ہوا، بارش، برف اور یقینا انسانی مداخلت کی وجہ سے آج کی شکل میں بدل ہوچکا ہے.

 

اسی طرز پہ ترکی کا ایک علاقہ "کیپاڈوشیا" ہے لیکن ترکی علاقے کیپاڈوشیا کے پتھریلی علاقے میں اب انسانی زندگی موجود نہیں ہے اور اس کا شمار صرف ترکی کے سیاحتی علاقوں میں ہوتا ہے جبکہ ایرانی گا‎ؤں کندوان کے خوبصورت گھروں میں ابھی بھی زندگی جاری ہے.
یہاں کے مکین بے پناہ محبت کرنے والے اور سادہ مزاج لوگ ہیں ان کی مہمان نوازی ناقابل فراموش ہے جس کی وجہ سے سیاح پورے ایران اور دنیا کے مختلف حصوں سے اس علاقے کا رخ کرتے ہیں لوگ ان کی سادہ اور دیہاتی طرز زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
آثار قدیمہ کے بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گاؤں اسلام سے پہلے کے زمانے سے واقع ہے.
اس انوکھے گا‌‌‎ؤں کے گھروں کی فن تعمیر اپنی مثال آپ ہے کیونکہ اس گھروں میں تعمیراتی مواد جیسے پلاسٹر، چونا،اینٹ، مٹی وغیرہ کا استعمال نہیں ہوا ہے.
تخیل کے برعکس اس گاؤں کے پتھریلے مکانات میں عام گھروں کی طرح مختلف حصوں جیسے بڑا کمرہ، باورچی خانہ اور پانی بجلی موجود ہیں.

ان دلچسب گھروں کی دیواروں کی چوڑائی تقریبا 2 میٹر ہے اسی لیے ان گھروں کی اندرونی فضا قدرتی طور پر سردیوں کے موسم میں گرم اور گرمیوں کے موسم سرد رہتی ہے.
گا‎ؤں کندوان "سہند" پہاڑ کے دامن میں واقع ہے اسی لیے اس کا بہت خوشگوار موسم ہوتا ہے اور گرمیوں کے موسم میں سیاحوں کی اہم منزل ہے.



اس علاقے کے پتھریلے گھر شہد کی مکھی کے گھر کی طرح ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ شہد کندوان کی سب سے اہم سوغات ہے، علاقے آذربایجان کی دوسری سوغاتوں میں سے خشک گری دار میوے اور خواتین کی دستکاری مصنوعات بھی قابل دید ہیں
اس گاوں میں ایک پانچ سٹار ہوٹل موجود ہے جس کی خوبصورتی ہر آنکھ کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے


٠٨:٤٣ - 1398/06/12    /    شماره : ٧٣٥٤٦٧    /    تعداد نمایش : ٣٠



خروج




منو اصلی
آمار بازدید
 بازدید این صفحه : 11687 | بازدید امروز : 33 | کل بازدید : 562966 | بازدیدکنندگان آنلاين : 7 | زمان بازدید : 3.7031