مسئول جدیدخانه فرهنگ|درباره ما‎|صفحه اصلی|ايران|اسلام|زبان و ادبيات فارسی|تماس با ما|پيوندها|نقشه سايت
اخبار > ایران میں عالمی دستکاری صنعت نمائش کا انعقاد


  چاپ        ارسال به دوست

اخبار

ایران میں عالمی دستکاری صنعت نمائش کا انعقاد

تہران، ارنا - ایرانی دارالحکومت تہران کی میزبانی میں بین الاقوامی دستکاری صنعت کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے.

یہ بات ایرانی ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحتی تنظیم کے ڈپٹی "محمد انشایی" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبے تہران منعقد ہونے والی نمائش میں 40 بوتھ کے ساتھ اپنی فعال موجودگی کا مظاہرہ کر رہا ہے.
منعقد ہونے والی عالمی دستکاری صنعت کی نمائش میں خلیج فارس کے ممالک، انڈونیشیا ، ملائشیا ، چین ، آرمینیا ، آذربائیجان ، ترکی ، جارجیا ، روس ، جرمنی ، اٹلی ، فرانس اور اسپین شریک ہیں.
یہ نمائش 25 سے 31 اگست تک ایرانی دارالحکومت تہران میں جاری ہے جس میں ہاتھ سے تیار کیے جانے والے قالین اور گلیم، شیشے، تانبے اور مٹی سے بنے ہوئے مختلف قسم کے برتن منظر عام پر لا رہے ہیں.


١١:٢٣ - 1398/06/07    /    شماره : ٧٣٥٠٤٢    /    تعداد نمایش : ٢٠



خروج




منو اصلی
آمار بازدید
 بازدید این صفحه : 11310 | بازدید امروز : 54 | کل بازدید : 560164 | بازدیدکنندگان آنلاين : 6 | زمان بازدید : 4.5625