مسئول جدیدخانه فرهنگ|درباره ما‎|صفحه اصلی|ايران|اسلام|زبان و ادبيات فارسی|تماس با ما|پيوندها|نقشه سايت
اخبار > ایران بھارت تعلقات کے فروغ کیلئے آرٹس اور ثقافت کا پُل کا کردار


  چاپ        ارسال به دوست

اخبار

ایران بھارت تعلقات کے فروغ کیلئے آرٹس اور ثقافت کا پُل کا کردار

یہ بات "سید عباس صالحی" نے پیر کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے بھارت کی ثقافتی تعلقات کونسل کے چیئرمین "وینے سہاسرا بدھے" کے ساتھ ایک ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ملکوں کے درمیان تعلقات کی توسیع کے لئے زبان اور ادب کو بڑی اہمیت حاصل ہے.
انہوں نے ایران اور بھارت کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ثقافتی شعبے میں وفود کے تبادلوں کے لئے اچھے مواقع موجود ہیں جبکہ زبان دونوں ممالک کے مشترکات میں سے ایک اہم جز ہے.
صالحی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت زبان، ادب، سنیما، کتابوں کی اشاعت، تعلیم اور یونیورسٹیوں کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں.
انہوں نے میڈیا کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا قوموں اور ممالک کو ایک دوسرکے قریب لانے میں بڑا کردار ادا کرتا ہے.
اس ملاقات میں بھارتی عہدیدار نے مشترکہ ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ثقافتی اور کتاب میلوں کے انعقاد پر زور دیا.



٢٢:٣٧ - دوشنبه ١٢ آذر ١٣٩٧    /    شماره : ٧١٩١٢٢    /    تعداد نمایش : ٨



خروج




منو اصلی
آمار بازدید
 بازدید این صفحه : 7268 | بازدید امروز : 801 | کل بازدید : 528465 | بازدیدکنندگان آنلاين : 1 | زمان بازدید : 3.6406