مسئول جدیدخانه فرهنگ|درباره ما‎|صفحه اصلی|ايران|اسلام|زبان و ادبيات فارسی|تماس با ما|پيوندها|نقشه سايت
اخبار > سیاحت کے فروغ سے مسلم ممالک کے اتحاد کو تقویت ملے گی: پاکستانی عہدیدار


  چاپ        ارسال به دوست

اخبار

سیاحت کے فروغ سے مسلم ممالک کے اتحاد کو تقویت ملے گی: پاکستانی عہدیدار

یہ بات "چوہدری عبدالغفور" نے جمعہ کے روز ایران کے مذہبی شہر "مشہد" کے دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے درمیان سیاحتی صنعت کو مزید فعال بنانے سے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور عالم اسلام کے مشترکہ دشمنوں کے خلاف بھی ہمارا اتحاد مضبوط ہوگا.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، جمہوریہ آذربائیجان، بھارت اور خطے کے دیگر ممالک کی یہ خواہش ہے کہ وہ اپنی سیاحتی صلاحیتوں کو اُجاگر کریں لہذا اس مقصد کے لئے آپس کے تعلقات کو مزید بڑھانا ہوگا.

سنیئر پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ اس دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے حکام نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے. ایران کے ایک سیاحتی وفد نے گزشتہ مہینوں میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اب طے پاگیا ہے کہ عید الفطر کے بعد ایرانی وفد دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گا اور اس دوران ایک اہم معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور خوبصورت ملک ہے. ایرانی کمپنیاں یہاں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں. ہم اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ ایرانی سرمایہ کار کو قابل قدر فائدہ ملے گا.

چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ اس وقت پاکستان سے مشہد کے لئے دو براہ راست پروازیں موجود ہیں ہماری کوشش ہے کہ ان پروازوں میں اضافہ کریں. اس کے علاوہ ہم چاہتے ہیں کہ لاہور سے مشہد کے لئے مسافربردار ٹرین سروس کا آغاز کریں.

اس موقع پر خراسان رضوی صوبے کے ادارہ ترقی سیاحت کے قائم مقام سربراہ "سید حمید موسوی" بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں کے درمیان کچھ معاہدے طے پاچکے ہیں جن پر عید الفطر کے بعد اسلام آباد میں باضابطہ دستخط کئے جائیں گے.


١٦:٣٨ - 1397/02/30    /    شماره : ٧٠٥٧١٩    /    تعداد نمایش : ٣٨



خروج




منو اصلی
آمار بازدید
 بازدید این صفحه : 5012 | بازدید امروز : 21 | کل بازدید : 503731 | بازدیدکنندگان آنلاين : 4 | زمان بازدید : 3.0937