مسئول جدیدخانه فرهنگ|درباره ما‎|صفحه اصلی|ايران|اسلام|زبان و ادبيات فارسی|تماس با ما|پيوندها|نقشه سايت
اخبار > ایران اور پاکستان نے سیاحتی معاہدے پر دستخط کردئے


  چاپ        ارسال به دوست

اخبار

ایران اور پاکستان نے سیاحتی معاہدے پر دستخط کردئے

یہ معاہدہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC) کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور خان کی سربراہ میں ایک سیاحتی وفد اور یرانی صوبے خراسان رضوی کے ادارہ ثقافت اور امور زائرین کے درمیان طے پاگیا.

خراسان رضوی کے ادارہ ثقافت اور امور زائرین کے ڈائریکٹر جنرل "سید حمید موسوی" نے اس حوالے سے ارنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ پاکستانی وفد نے زائرین سے متعلق مسائل کے حل اور ایران کے ساتھ سیاحتی شعبے میں باہمی تعلقات کو بڑھانے کے مقصد سے ایران کا دورہ کیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینوں میں خراسان رضوی کے ایک وفد نے پاکستانی زائرین کے مسائل کا جائزہ لینے کے پاکستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر دونوں ممالک نے مشترکہ کمیشن کے قائم پر اتفاق کیا.

انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کے مسائل کے حل کے لئے صوبے خراسان رضوی اور پاکستان کے نجی سیاحتی شعبوں کے سرگرم کارکنوں کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وفد کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے اعلی حکام نے براہ راست پروازوں کو بڑھانا، ریلوے لائن کی ترقی، ایرانی چابہار اور پاکستانی کراچی بندرگاہوں کے درمیان شپنگ لائن کی تعمیر پر فیصلہ کیا.


١٠:٤٩ - 1397/02/07    /    شماره : ٧٠٤١٧٩    /    تعداد نمایش : ٤٧



خروج




منو اصلی
آمار بازدید
 بازدید این صفحه : 5016 | بازدید امروز : 35 | کل بازدید : 503745 | بازدیدکنندگان آنلاين : 4 | زمان بازدید : 2.5781